کراچی : بدھ کو کراچی میں اُمّہ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سندھ اور بلوچستان کے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں نقدی چیکس کی تقسیم کا پروگرام گلستان ہال کلفٹن کراچی میں منعقد ہوا۔
جس میں صوبائی وزرا، تاجر برادری ، علما اور جیّد سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ونائب مہتمم جامعہ الصفہ مفتی محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمّہ ویلفئیر ٹرسٹ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کی سب سے زیادہ نقدی امداد فراہم کی اور اب تک نصف ارب روپیہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کر چکا ہے۔
صوبائی وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی نے اُمّہ ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُمّہ ٹرسٹ کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اُمّہ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا ادریس نے اپنے خصوصی خطاب میں سیلاب متاثرین کیلئے مختلف امدادی پروجیکٹس سے شرکا کو آگاہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے مزید ازسرنو تعمیر سازی پروگراموں کا اعلان کیا۔
پروگرام کے اختتام پر پونے دو سو متاثرین سیلاب میں صوبائی وزیر لیاقت آسکانی اور مفتی محمد زبیر اور اُمّہ ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا ادریس کے ہاتھوں تین تین لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔
پروگرام میں کراچی کے جیّد علما کے علاوہ کراچی بزنس کمیونٹی کے حاجی عبدالرزاق بیلی ، بلال بگٹی ،ہاشم جمانی ، پرویز دودا،اور مسقط سے محمد علی نے خصوصی شرکت کی ۔