جمعہ, اکتوبر 25, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں انسداد کرپشن کے حوالے سے سیمینار...

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں انسداد کرپشن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد : عوام الناس میں کرپشن کے حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کرنے لئے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں کرپشن کے نقصانات اور تدارک کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تسنیم احمد قریشی نے سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اسلام آباد پولیس کے سید طاہر کاظم نے سیمینار سے کلیدی خطاب کیا۔

سیمینار میں اساتذہ کرام، افسران و ملازمین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اپنے ابتدائی خطاب میں ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق انچارج اسلام آباد کیمپس نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا عزم وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کو کرپشن سے پاک ایک مثالی ادارہ بنانا ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں STH کا پھیلاؤ بھی 20 فیصد سے زیادہ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کیڑے مار مہم سے خطاب

سید طاہر کاظم نے اپنے خطاب میں کرپشن کے اسباب، اثرات اور قوانین پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو کرپشن کے خلاف مختلف حکومتی اداروں میں شکایت درج کروانے کے طریقہ کار کے بارے بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا شہری ہونے اور معاشرے کا فرد ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کرپشن کے حوالے سے آواز اٹھائیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی تسنیم احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے انسداد کرپشن کے حوالے سے مختلف ادوار میں کی گئی قانون سازی کے بارے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنے قوانین بنالیں ان میں کوئی نہ کوئی خامی رہ جاتی ہے جس کو بدعنوان عناصر اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتے ہیں لہذا سب سے اہم بات انسان کے ضمیر کی آواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ایک مقدس پیشہ ہے اور ایک دوسرے کو چور چور کہنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر انچارج اسلام آباد کیمپس نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین