جمعرات, اپریل 25, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحمکہ تعلیم کالجز کے تحت سندھ کالج گیم کا افتتاح 16 جنوری...

محمکہ تعلیم کالجز کے تحت سندھ کالج گیم کا افتتاح 16 جنوری کو ہو گا

کراچی : محکمہ تعلیمات کالج حکومت سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز کا ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں افتتاح 16 جنوری کو ہو گا ۔

جبکہ گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں ہو گی۔ پانجویں سندھ گیمز کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کریں گے۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی ھدایات پر پانجویں سندھ کالج گیمز کے انعقاد کے لیئے مرکزی و ریجنل سطح کی آرگنائزنگ کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہیں ۔

جبکہ ممبران میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد، پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو،شہید بینظیرآباد، پروفیسر میرچند اوڈھ میرپورخاص، پروفیسر احمد بخش بھٹو لاڑکانو، پروفیسر عبیداللہ ناریجو سکھر اور ڈاکٹر محمد علی مانجھی کراچی، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر ڈاکٹر قاسم راجپر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کوکریکیولر ڈی جی آفس پروفیسر راشد کھوسو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سید گوہر رضا، مسز زرقا سہتو، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بتول کاظم شامل ہیں ۔

جبکہ ریجنل کمیٹیز تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز کی چیئرمین شپ میں متعلقہ ریجنز کے سینٹرل کمیٹی کی طرز پر ہی ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور تمام اسکیل کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پر مشتمل ہیں۔مزکورہ گیمز میں ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار والی بال شامل ہیں۔

ٹرافیز کے حصول کے لیئے سندھ بھر مرد و خواتین کے 343 کالجز کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین