جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسر سید یونیورسٹی: شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں کا...

سر سید یونیورسٹی: شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں کا انعقاد

(کراچی) سر سید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام Speed Mind Execution Competition (SMEC’ 22) کے عنوان سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کامیابی سے کیا گیا۔

 

جس میں ٹیکنالوجی، ذہنی صلاحیت، ای گیمز اور دیگر ستائیس مقابلوں میں ۵۲ تعلیمی اداروں سے دوہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

 

مقابلوں کے معیار کے پیشِ نظر برینڈز فاؤنڈینشن کی طرف سے سمیک -۲۲ کو “Innovative Event of the Year” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں شعبہ ہذا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی جناب شیخ راشد عالم (سی ای او، برینڈز فاؤنڈیشن) تھے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ترکیہ کے تعلیمی وفدکی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات

سر سید یونیورسٹی کے چانسلر محترم جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمٰن، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈاکٹر محمد عامر، چیئرمین کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ولیج حیدر، معزز اساتذہ کرام اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

بعد ازاں مہمان خصوصی شیخ راشد عالم نے سمیک -۲۲ کو انوویٹِو ایونٹ آف دی ائیرکے اعزاز سے نوازا۔ ان سے یہ ایوارڈ چانسلر، وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈینز اور چیئرمین کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے وصول کیا۔

 

مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں ڈیپارٹمنٹ کی مینیجمنٹ ٹیم اور طلباء کو سمیک -۲۲ کے کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد دی بالخصوص چیئرمین ڈاکٹر ولیج حیدر، اسمیک ہیڈ مِس عائشہ عروج، سالار خان، سید محمد فضل الکریم اور دیگر منتظمین کی محنت کو سراہا اور طلباء کے پروجیکٹس کوIPO اور Patent کے شعبے میں اپنے ادارے کی تمام تر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا علان کیا۔

مزید پڑھیں:اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں "سائیک ملاقات(Psych Meet)” کے عنوان سے پینل ڈسکشن کا انعقاد

چانسلر جناب جاوید انوار نے یونیورسٹی میں مقابلوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ یونیورسٹی جدید تعلیم کی فراہمی یقینی بناکر طلبہ و طالبات کو تخلیق اور تحقیق پر مائل کرنے کے لیے گامزن ہے۔

 

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینر انجینئر ارشد خان نے اپنے پیغام میں سمیک -۲۲ کی پوری ٹیم کو سراہا۔انہوں نے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین