جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرسید یونیورسٹی: شعبہ کمپیوٹر سائنس کیجانب سے انڈس اسپتال میں خون کے...

سرسید یونیورسٹی: شعبہ کمپیوٹر سائنس کیجانب سے انڈس اسپتال میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

(کراچی 13 /جنوری 2023 ) ۔۔۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے انڈس ہسپتال کی زیرِ نگرانی خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

کیمپ کے مہمان خصوصی کنوینر AIT انجینئر محمد ارشد خان اور جناب شجر علی ہاشمی (اعزازی۔ جوائنٹ سیکرٹری اکیڈمکس، AMUOBA PAKISTAN) نے مشترکہ طور پر تھیلیسیمیا اور کینسر کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈرائیو کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: بی ایس سی سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیا جو اس تقریب کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ انڈس ہسپتال کی جانب سے بلڈ عطیہ کرنے والوں کو فری میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس اور سرٹیفکیٹس بھی فراہم کیے گئے۔

 

اختتام پر انجینئر محمد ارشد خان نے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر ولیج حیدر، چئیرمین کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مِس مہرین عمر ، سید محمد فضل الکریم، عبدالخالق، راحیل عثمان اور دیگر کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور انڈس ہسپتال کے ساتھ مستقبل میں بھی اس قسم کے مزید بلڈ کیمپس لگانے کی تاکید کی اور ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین