Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینپروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید جامعہ اوکاڑہ کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید جامعہ اوکاڑہ کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

لاہور : (ایجوکیشن نیوز) گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری بیرسٹر نبیل اے اعوان کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید کو اوکاڑہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے پرنسپل سیکرٹری بیرسٹر نبیل اے اعوان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے آئین کی دفعہ 9(12) کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وائس چانسلر کی خالی آسامی پر اضافی چارج دے کر پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف جیو سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید کو وائس چانسلر مقررکیا ہے ۔

یہ چارج انیس جنوری دو ہزار تئیس سے تین ماہ یا ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین