ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: 18 جنوری کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہا ہے

جامعہ کراچی: 18 جنوری کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہا ہے

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔

 

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، روئسائے کلیہ جات، سابق وائس چانسلرز،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسراعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر،بھی شریک ہوں گے جونواردان جامعہ کا استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں:

یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔

 

واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2023 ء کو صبح 11:30 بجے کیا جائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین