Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینایف اے او کے تحت 4 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام ہوگیا

ایف اے او کے تحت 4 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام ہوگیا

ٹنڈوجام(پریس رلیز) خوراک اور زراعت کے عالمی ادارے ایف اے او کی جانب سے دریائے سندھ کے میدانی علاقہ جات کیلئے ماحول دوست زراعت اور پانی کے باکفایت استعمال کے منصوبے کے لئے “تخمینہ بخارات کے لیے سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ” کے موضوع پر چار روزہ تربیتی پروگرام اختتام کو پہنچا ہے۔

 

ٹریننگ پروگرام کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی سب کئمپس عمرکوٹ، ایگریکلچر ایکسٹینشن سندھِ، مہران انجنئرنگ یونیورسٹی جام شورو، سیڈا، واٹر مینجمنٹ، اریگیشن ڈپارٹمینٹ اور فارم واٹر مینجمینٹ سندھ کے ماہرین کو تربیت دی گئی، جس کیلئے فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ کی جانب سے فنی اور لیبارٹری سھولیات فراھم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: عدالت نے نصابی کتب میں غلطیوں پر اعلیٰ تعلیمی افسران کو طلب کرلیا

ایف اے او کی جانب سے ھالینڈ سے آئے ہوئے ماسٹر ٹرینر مسٹر بارٹ اور واٹر مینیجمنٹ اینڈ ھائڈرولوجی اسپیشلسٹ محمد اکاشا نے فوکل پرسن کی خدمات سرانجام دیں۔

 

اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا مستقبل میں ہم مزید پانی کی کمی کے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں، اس لئے کم پانی پر فصلیں اگانے والی ٹیکنالوجی کو عام کسان تک پہچانے کی ضرورت ہے، جبکہ پانی کے ضیاء کو روکنے جدید سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیز ہے۔

 

ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہمیں عام کسان تک اس بات کو باور کرانا پڑے گا کہ پانی کا استعمال فصلوں کی ضرورت کے مطابق کیا جائے، اور اس کے ضیاع سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:گورنمنٹ کالج نہاولنگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ندیم انتقال کر گئے 

انہوں نے کہا پانی کی نگرانی و مانیٹرنگ اور موسمی حالات کی پیشنگی معلومات و تیاری کیلئے ہمیں سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم جیسی جدید ٹیکنالوجی کسانوں تک پہچانے کیلئے ابھی سے شروعات کرنی پڑے گی، تاکہ ہمارے آئندہ نسلیں پانی کی کمی کے اثرات کا شکار نہ ہوں۔

 

اس موقع پر فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجنئرنگ کے ڈین ڈاکٹر الطاف علی سیال نے بھی اپنے خیالات کا اظھار کیا، بعدازاں وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے تربیت کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین