ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمونگ پھلی کے مکھن ہاٹ چاکلیٹ میں غیر اعلانیہ مونگ پھلی پر...

مونگ پھلی کے مکھن ہاٹ چاکلیٹ میں غیر اعلانیہ مونگ پھلی پر الرجی الرٹ جاری

کوریم انڈسٹریز نے رضاکارانہ طور پر کئی مونگ پھلی کے مکھن ہاٹ چاکلیٹ مصنوعات کو واپس اٹھا لیا ہے کیونکہ ان میں غیر اعلانیہ مونگ پھلی کے ہونے کے امکانات ہین ۔ ایسی مصنوعات کا استعمال ان لوگوں کے لیے شدید صحت کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے  جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہے ۔

متاثرہ مصنوعات درج ذیل ہیں:

واپس منگوائی گئی مصنوعات 11 جنوری 2021 اور 30 ​​نومبر 2022 کے درمیان تقسیم کی گئیں تھیں ۔ صرف 11 جنوری 2023 اور 11 جنوری 2025 کے درمیان بہترین تاریخوں والی مصنوعات ہی متاثر ہوتی ہیں ۔ تاریخ کے لحاظ سے بہترین کو کارٹن کے نیچے نشان واضع کر دیا گیا ہے ۔

کمپنی نے مونگ پھلی سے الرجی والے صارفین پر واضع کیا ہے کہ وہ متاثرہ مصنوعات کا استعمال نہ کریں ۔ اپنی خریدی گئی چاکلیٹ کی واپسی پر مکمل رقم کی واپسی کریں ۔

کمپنی کو مختلف حوالوں سے معلوم ہوا کہ ان کیی ترسیل کردہ پروڈیکٹ میں شامل اجزا مونگ پھلی کی مقدر زیادہ ہے ۔جو لیبل پر چسپاں کردہ اجزا میں بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

جس کے بعد کورم انڈسٹریز کی طرف سے بھی اس کی مذید جانچ کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ مختلف اجزا کی کمی کے بعد اس پروڈکٹ کو بیچا جا سکتا ہے ۔

مونگ پھلی ایک فوڈ الرجین ہے جو anaphylaxis سے منسلک ہے ۔ یہ اچانک اور ممکنہ طور پر مہلک بھی ہو سکتی ہے جس کے بعد فوری علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

مونگ پھلی کی الرجی کی علامات میں سانس لینے میں خرابی، گلے میں سوجن، بلڈ پریشر میں اچانک کمی، جلد کا پیلا یا نیلے ہونٹ، بیہوش ہونا اور چکر آنا شامل ہو سکتے ہیں ۔انفیلیکسس کا فوری طور پر ایپینیفرین (ایڈرینالین) سے علاج کیا جانا چاہیے۔

 

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین