جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے سینیٹ اراکین کی تعیناتیاں کر دی گئیں

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سینیٹ اراکین کی تعیناتیاں کر دی گئیں

اسلام آباد : صدر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی ٹیچر سوسائٹی سے شاہد شفیق بطور سینیٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد بطور سینیٹ ممبران تعینات کیئے گئے ہیں ۔

صدر مملکت نے تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 48 ایک ، رولز آف بزنس اور یونیورسٹی کے آرڈیننس کے تحت کی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین