جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکوہسار یونیورسٹی مری کی اکیڈمک کونسل میں دیگر جامعات کے ماہرین کی...

کوہسار یونیورسٹی مری کی اکیڈمک کونسل میں دیگر جامعات کے ماہرین کی بھر پور شرکت

اسلام آباد : کوہسار یونیورسٹی مری کی اکیڈمک کونسل کا چوتھا اجلاس آڈییٹوریم وائس چانسلر سیکریٹیریٹ کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے کی۔

اجلاس میں نئے ڈیپارٹمنٹس اور فکیلٹیز کی منظوری دی گئی اور اکیڈمک رولز کو ریوائز کیا گیا۔ تمام ڈیپارٹمنٹس کے بورڈ آف سڈیز کی منظوری دی گئی اور بی ایس،ایم ایس/ایم فل ،پی ایچ ڈی، ڈپلومہ اور شارٹ کورسز کی منظوری بھی دی گئی۔ سیکریٹری رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر محسن اقبال نے شرکت کی ۔

اس کے علاوہ اکیڈمک کونسل کے مستقل ممبران میں سیکریٹری ایچ ای ڈی کی طرف سے نامزد کردہ محمد نعیم ،ڈائیریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز لاہور انوار حسین، پروفیسر ڈاکٹر شمیم اختر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر سیف الرحمن عباسی سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،پروفیسر ڈاکٹر معظم نظامی چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری اینڈ وائلڈ لائف یونیورسٹی آف ہری پور، پروفیسر ڈاکٹر محمد گلفراز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر محمد بلال ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اینتھراپالوجی فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی نے شرکت کی ۔

جبکہ کو آپٹڈ ممبرز میں پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی سابق ڈین سوشل سائنسز فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی، ڈاکٹر خالد خان ڈیپارٹمنٹ آف نرسنگ پرائم ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد اور ڈاکٹر قاسم خان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈین کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان اور کوہسار یونیورسٹی مری کے تمام ایچ او ڈیز اس میٹنگ میں موجود تھے۔ اکیڈمک کونسل کے کامیاب انعقاد پروائس چانسلر نے جملہ ممبران کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین