ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحمکہ تعلیم سندھ کا سکول 8:30 بجے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری

محمکہ تعلیم سندھ کا سکول 8:30 بجے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کے ماحت ادارے ڈائریکٹویٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکول سردیوں کی وجہ سے صبح 8 بجکر 30 منٹ پر کھولے جائیں گے ۔

ایجوکیشن نیوز کو حاصل نوٹی فکیشن کے مطابق محمکہ تعلیم سندھ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رحسٹریشن پرائیویٹ سکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے حکم جاری کیا ہے کہ سکول اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت صبح ساڑھے 8 بجے کھولیں جائیں ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق محکمہ، حکومت سندھ نے 7 اپریل 2022 اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔ جس کے بعد اب صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو حکم دیا جاتا ہے کہصبح 8:30 بجے سے سکول کھولے جائیں ۔

مذکورہ حکم نامہ وقت 31 مارچ 2023 تک نافذ العمل رہے گا ۔ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین