Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینلسبیلہ بس حادثہ: ایس ایف ڈی ایل کے تحت لاشوں کی شناخت...

لسبیلہ بس حادثہ: ایس ایف ڈی ایل کے تحت لاشوں کی شناخت مکمل، ترجمان

کراچی۔ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) نے لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام صرف48گھنٹوں میں مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

 

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے جمعہ کوجاری ہوئے بیان کے مطابق لاشوں کی شناخت کے تجزیاتی کام کے بعدمتعلقہ حکام نے لاشیں اُن کے وارثوں کے حوالے کردی ہیں۔

 

میڈیکو لیگل ایگزمینیشن کے مطابق لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئیں اور مسخ تھیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو37لاشوں کے نمونے32ریفرینس نمونے کے ساتھ موصول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو سینڈیکیٹ، جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور پر غور

ان میں سے کئی مسافر ایک ہی خاندان کے فرد تھے، ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کر کے صرف48گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔

 

پروفیسر اقبال چوہدری نے کیس کی بروقت تکمیل کے لیے ایس ایف ڈی ایل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور اُن کی ٹیم کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین