فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں Quiz کے مقابلے کروائے گئے جس میں تمام ڈائریکٹوریٹ سے سکول اینڈ کالج کی سطح پرطلبہ نے مقابلے میں شامل ہوئے .
مقابلے میں میٹرک لیول پر آمنہ سہیل اور فاطمہ شاہین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی ہے۔اسی طرح محمد عثمان علی اور صباء گل ، املاح فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی نے دوسری ، رامین عرفان اور لائیبہ نبیل APS حمزہ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول پر لیال خان اور سجل خان فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی نے پہلی ، محمد علی شیر اور ملائکہ املاح فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی نے دوسری ، اور سید سلمان شکیل، عبدالرافع عباسی ، عسکریہ کالج واہ کینٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
مزید پڑھیں:ڈاو یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی نکالی گئی
مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک فیڈرل بورڈ مرزا علی نے کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اپنی تحریروں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ عالمی اداروں کا اب دبائو بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اپنی تحریروں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی فوجیوں کی بربریت کسی بھی طور پر براداشت نہیں کر سکتے ۔
مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو سینڈیکیٹ، جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور پر غور
وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے کشمیر ڈے پر ایک واک بھی کی گئی جس میں طلباءو طالبات، اساتذہ اور فیڈرل بورڈ کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔

