مشورو (پریس رلیز) جامعہ سندھ سے ملحقہ تمام لا کالجز کے 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ تمام لا کالجز میں کرائے جانے والے 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے امتحانات 2021ء(ریگیولر و فیلوور) کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
طلباءاپنے امتحانی نتائج متعلقہ کلاجز سے معلوم کر سکتے ہیں۔

