پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجانوروں پر تحقیق کا میڈیکل ریسرچ میں اہم کردار ہے

جانوروں پر تحقیق کا میڈیکل ریسرچ میں اہم کردار ہے

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ دواسازی سمیت میڈیکل ریسرچ کے ہر شعبے میں جانوروں پر تحقیق ایک اہم جز ہے، حیاتیاتی معلومات کے حصول میں بھی جانوروں پر تحقیق کا کردار نمایاں ہے، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ،جامعہ کراچی کے تحت کام کرنے والی نیشنل فیسیلٹی فار لیبارٹری اینیمل ریسرچ اینڈ کیئرقومی سطح پر کو جانورں سے متعلق تجربات کرنے میں ماہرین کی مدد و معاونت کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 

یہ بات انھوں نے بدھ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ,جامعہ کراچی کے تحت ”چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں کے ڈائی سیکشن اوران سے نمونوں کی جمع آوری“ کے موضوع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اس تربیتی کورس کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، کامسٹیک اسلام آباداور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے نیشنل فیسیلٹی فار لیبارٹری اینیمل ریسرچ اینڈ کیئر، جامعہ کراچی میں ہورہا ہے جس میں انڈونیشیا، سری لنکا، آزربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے تقریباً250 محققین شرکت کررہے ہیں۔ اس تقریب سے چین کے معروف سائینسدان پروفیسر ڈاکٹر زنمن لیو اور ورکشاپ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر مدثر اظہر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی : سلیکشن بورڈ کے عدم انعقاد کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ تحقیق میں جانوروں کا استعمال اہمیت کا حامل ہے اس کی مدد سے محققین امراض کے مطالعے سمیت نئی ادویا سازی و دیگر تحقیقی امور انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس چار روزہ ورکشاپ سے شرکاء بہتر طور پر استفادہ کرسکیں گے۔

 

اس سے قبل ڈاکٹر مدثر اظہر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا یہ تربیتی کورس جانورں پر تحقیق سے متعلق نظم و نسق اور طریقوں پر توجہ مرکوز کریگی، اس کورس میں شرکاء چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں کے ڈائی سیکشن اوران سے نمونوں کی جمع آوری کے متعلق جانیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین