پیر, دسمبر 23, 2024

عیسائی حافظِ قرآن:

مصری غالب کو کونسا عرب نہیں جانتا ہوگا۔ فراعنہ کی سرزمین کا نامور ترین ادیب، مورخ، مفکر اور مصنف و دانشور۔ غالی شكری غالب مصری علاقے المنوفيه کے کٹر مسیحی گھرانے میں 12 مارچ 1935ء کو پیدا ہوئے اور 10 مئی 1998ء کو پیرس میں انتقال کر گئے۔

 

فرانس کی مشہور یونیورسٹی جامعہ سوربون کے پی ایچ ڈی تھے۔ 29 بہترین کتابیں تصنیف کیں۔ مشہور جریدے القاہرہ کے مدیر تھے۔ مصری حکومت نے عربی ادب کی غیر معمولی خدمات پر 1996ء میں انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ غالب نے بچپن میں ہی قرآن کریم حفظ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ وہ عیسائی مشنری اسکول میں پڑھتے تھے اور فارغ وقت حفظ قرآن کریم کی کلاس میں شریک ہوتے۔

 

مزید دلچسپ بات یہ کہ والدین کے منع کے باوجود غالب نے یہ سلسلہ جاری رکھا۔ جس استاذ سے حفظ کی تکمیل کی، اس نے بھی کبھی اس سے مذہب کے بارے میں نہیں پوچھا۔ تکمیل حفظ کے بعد اسی استاذ سے عربی ادب کی ابتدائی کتابیں بھی پڑھیں۔ قرآن میں مہارت کے باعث عربی کے چوٹی کے ادیب بنے۔

 

ایسی کئی نامور غیر مسلم شخصیات ہیں، جنہوں نے کلام پاک یاد کیا ہے۔ سب پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ ہمارے ساتھ رہیے گا۔ (جاری ہے)

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین