Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ تریناسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے تعلیم کے حوالے سے اہم فیصلوں...

اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے تعلیم کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا

سندھ میں تعلیم کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اہم تفصیلی فیصلے کئے گئے۔

 

اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کلاس پہلی سے تیسری تک امتحانات نہیں ہوں گے، وہ بچے ڈائریکٹ پروموٹ ہوجائیں گے۔

 

کلاس چوتھی سے آٹھویں تک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد شروع ہوں گے اور 6 مئی تک ختم ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے امتحانات 8 مئی، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے۔

 

کلاس دسویں کا رزلٹ 15 جولائی یا اس سے قبل انائونس ہوگا جبکہ کلاس نویں کا رزلٹ کلاس دسویں کے رزلٹ کے 60 دن کے بعد انائونس ہوگا۔

مزید پڑھیں:انجینئرنگ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں،پروفیسر احسن اقبال

کلاس بارہویں کا رزلٹ 15 اگست یا اس سے پہلے انائونس ہوگا جبکہ کلاس گیارہویں کا رلٹ بارہویں کے رزلٹ کے 60 دن بعد انائونس ہوگا۔

 

اسٹیئرنگ کمیٹی نے امتحانات کا پیٹرن کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

 

جس کے مطابق کثیر الانتخاب سوالات 20 نمبروں کے، مختصر سوال و جواب اور طویل سوال و جواب 40، 40 نمبروں کے ہوں گے۔

 

اس کے علاؤہ امتحانات کے دوران امتحان حال میں موبائل فون لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

 

واضح رہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2023 سے شروع ہوگا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین