جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: بی ایس پولٹری سائنس کے طلبہ کیلئے پرندوں کی نمائش...

جامعہ کراچی: بی ایس پولٹری سائنس کے طلبہ کیلئے پرندوں کی نمائش کا اہتمام

جامعہ کراچی کے شعبہ بی ایس پولٹری سائنس کے طلبہ کے لئے مختلف اقسام کے پرندوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

 

جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام منگل کے روز شعبہ فعلیات میں بی ایس پولٹری سائنس میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے مختلف اقسام کی ملکی وغیرملکی مرغیوں،بطخ،شطر مرغ،مختلف اقسام کے پرندے،مور،تیتر،بٹیر،طوطوں اور کبوتروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیاجس کا افتتاح رئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو نے کیا۔

مزید پڑھیں:میٹرک ضمنی امتحانات 2022ء کے کامیاب امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

اس موقع پر پولٹری کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کی بھی بڑی تعدادنے شرکت کی اور وہاں پر موجود طلبہ اور دیگر شرکاء کو نمائش کے لئے رکھے گئے مختلف اقسام کے پرندوں اور مرغیوں کی نسل،خوراک اور ان کو دی جانے والی ادویات کے بارے میں آگاہ کیا۔شعبہ سیاسیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹرثمینہ سعید جبکہ شعبہ جرمیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کی قیادت میں نمائش میں شرکت کی اور وہاں پر موجود مختلف اسٹالز کادورہ کیا۔

 

صدرشعبہ فعلیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے کہا کہ مذکورہ نمائش کا مقصد شعبہ ہذا اور بالخصوص پولٹری سائنس کے طلبہ کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنااوراس شعبہ کے ماہرین کے تجربات سے روشناس کرانا ہے۔نمائش کے اس سلسلے کو تواترکے ساتھ یقینی بنایاجائے گا تاکہ طلبہ کی وقتاًفوقتاًرہنمائی کو یقینی بنایاجاسکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین