Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوزیر اعلی سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ بھرتی کی منظوری دی

وزیر اعلی سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ بھرتی کی منظوری دی

کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی اسامیوں کو مکمل کرنے کیلئے منظوری دی ہے ۔ منظوری کے بعد اساتدہ کی بھرتی کرنے کے بعد بھی نصف اسامیں خالی رہیں گی ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اصل صورت حال سے آگاہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ‛ اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی اسامیاں خالی ہیں ۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں ہونے والی تمام تر بدعنوانیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں،اراکین اسمبلی

اس وقت جامعہ کراچی میں پروفیسرز کی کل 135 نشستیں خالی ہیں جب کہ کہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی خالی نشستوں کی تعداد 84 ہے ۔ حب کہ وزیر اعلی سندھ نے جامعہ کے ساتھ مذاق نہیں کرتے ہوئے 68 پروفیسرز اور 43 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اجازت دی ہے ۔

 

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی بھرتی کا ذکر تک نہیں ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین