Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینٹیچرز سوسائٹی کا مطالبات کی منظوری سے مشروط ہڑتال 6 مارچ تک...

ٹیچرز سوسائٹی کا مطالبات کی منظوری سے مشروط ہڑتال 6 مارچ تک مؤخر

جنرل باڈی کا اجلاس آج مورخہ 20 فروری 2023 کو پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمٰن کی صدارت میں آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین سو سے زائد اساتذہ نے شرکت کی.

 

اجلاسِ عمومی میں مندرجہ ذیل قراردار متفقہ طور پر منظور کی گئ۔

 

جےآج یہ ایوان ایک ہفتے کے دوران ہونے والی پیشرفت پر غوروخوض کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مہینے میں سلیکشن بورڈز کے انعقاد کے لیۓ ایک ہی دن مقرر کیا جانا ناقابلِ قبول ہے۔اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ایک ہفتے میں کم از کم تین دن سلیکشن بورڈز کے لیۓ مختص کیۓ جائیں اور ترتیب وار شعبہ جاتی لسٹ جاری کی جاۓ کہ کس دن کس شعبہ کا سلیکشن بورڈ منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن، ترکیہ قونصل سے اظہار تعزیت اور ریسکیو کی خدمات پیش کیں

اس میں NTS کا ٹیسٹ فوری طور پر منعقد کروا کر لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کے سلیکشن بورڈز ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کروا کر شامل کیۓ جائیں۔

 

شعبہ ابلاغِ عامہ کے اساتذہ کے جوائننگ آرڈر آج ہی جاری کر کے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے سپریم کورٹ سے فی الفور کیس واپس لینے کے لیۓ لیگل ٹیم کو خط جاری کیا جاۓ۔ایوننگ بلز کی مکمل ادائیگی فوری طور پر کی جائے اور ہسپتالوں اور خصوصاً لیاقت نیشنل ہسپتال کو پینل پر واپس لایا جائے۔ اجلاس نے اس بات کا مطا لبہ بھی کیا کہ مستقبل میں مالی بد انتظامیوں کے خاتمے کے لیۓ مستقل ڈائریکٹر فنانس تعینات کیا جاۓ۔

 

یہ باور کرایا جاتا ہے کہ ان مطالبات پر کاملاً عمل کے ذریعہ ہی اساتذہ کو مطمئن کیا جا سکتا ہے تاہم جامعہ کے وسیع تر مفاد میں اس ہڑتال کو 6 مارچ 2023 تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔اور مطالبات پر کاملاً عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال وائس چانسلر کی برطرفی کے مطالبے کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں:ایس ایم آئی یو اور این ای پی کی جانب سے گریجویشن تقریب کا انعقاد

جنرل باڈی سے صدرِ انجمنِ اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمٰن نے خطاب کرتے ہوۓ سب سے پہلے جامعہ کراچی کی تمام اکائیوں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کی جانب سے کی گئ حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اسکے ساتھ اساتذہ کے حقوق اور جامعہ کے مستقبل کے تحفظ کی جدوجہد میں شامل جامعہ کراچی سمیت شہرِکراچی کے اساتذہ،سپلا اور اساتذہ تنظیموں(اردو یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کے وفد) کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدرِ انجمن نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقاتوں اور انکی انجمنِ اساتذہ کے موقف کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

بعد ازاں اجلاسِ عمومی میں جامعہ کراچی میں جاری ہڑتال اور اس سے متعلق گذشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت سے اساتذہ کرام کو آگاہ کیا۔

 

گذشتہ ہفتے سیکریٹری بورڈز و جامعات اور شیخ الجامعہ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات اور اسکے نتیجے میں انجمنِ اساتذہ کے موقف کے بارے میں بتایا۔

 

انجمنِ اساتذہ کے ساتھ مذاکرات میں شیخ الجامعہ سندھ حکومت کی جانب سے پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرریوں کی اجازت کا خط موصول ہونے کے بعد سلیکشن بورڈذ ہر مہینے کے تیسرے ہفتے میں منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائ جسکا آغاز رواں ماہ کی 25 تاریخ سے ہوگا۔

 

اسکے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرارز کے سلیکشن بورڈ کرانے کی اجازت کا خط سیکریٹری کی جانب سے ملنے پر بقیہ سلیکشن بورڈز کا شیڈول بھی فوری جاری کیا جاۓ گا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں ہونے والی تمام تر بدعنوانیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں،اراکین اسمبلی

اسکے ساتھ ساتھ ابلاغِ عامہ کے اساتذہ کے خلاف دائر کیس کی فی الفور واپسی کا بھی یقین دلایا۔ گذشتہ ڈیڑھ سال کے واجب الادا شام کے مشاہیرات کے بل کی ادائیگی، میڈیکل کے بل اور اسپتا لوں کی پینل کی واپسی کا بھی وعدہ کیا۔

 

اس ضمن میں اساتذہ کرام نے اپنے مطالبات کے پورا ہونے کی یقین دہانیوں پر خدشات کا اظہار کیا۔ اور اکثریت نے شام کے مشاہیرات کی ادائیگیوں تک شام کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا مشورہ بھی دیا۔ اور کہا کہ مستقل اور جز وقتی اساتذہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے بلا معاوضہ پڑھا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ سینٹرز کے مسائل اور ملازمین کو درپیش مسئلے بھی زیرِ بحث آۓ۔

 

اسی لیۓ اجلاس میں مستقبل میں مالی بد انتظامیوں کے خاتمے کے لیۓ مستقل ڈائریکٹر فنانس کے تقرر کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 

انجمنِ اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر خیر سگالی کے جذبے کے طور پر کل 21 فروری سے تدریسی بائیکاٹ دو ہفتے کے لیۓ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ۔

 

اس بات کا اظہار بھی کیا کہ تمام وعدوں اور یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں 6 مارچ سے تدریسی عمل کا دوبارہ مکمل بائیکاٹ کیا جاۓ گا۔

 

اجلاسِ عمومی کی مکمل روداد میں مزید تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین