منگل, مئی 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوزیر تعلیم سردار شاہ کا ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات کا...

وزیر تعلیم سردار شاہ کا ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات کا اظہار

اسٹیرنگ کمیٹی میں بڑی تعداد میں میمران شامل ہیں، معاملات کے حل کے لیے کچھ ورکنگ کمیٹیز بنائی گئی ہیں۔

 

ورکنگ کمیٹی مختلف ٹاسک پر اہم فیصلوں پر تجاویز دیں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات ہیں، ہم بورڈز کی کاکردگی پر خوش نہیں۔بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ کے روایتی طریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا۔

 

امتحان کے طریقے میں او ایم آر مشین کو بورڈز میں شامل کیا جاۓ۔ ٹیکنالاجی کے استعمال سے بورڈز میں کرپشن کو بھی روکا جا سکے گا۔

 

پاکستان لٹریچر فیسٹیول لاہور ادبی کے حوالے سے محکمہ ثقافت پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگاۓ گئے۔آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی کی طرف سے لاہور فیسٹیول منعقد ہوا۔محکمہ ثقافت سندھ نے ایک پیسا بھی خرچ نہیں کیا۔

 

کئی سالوں سے پرائویٹ اسکولز کی سینسز نہیں کی گئی تھی، کراچی میں اسکولز کا سرورے جاری ہے، سندھ کے باقی شہروں کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔

 

اسکول سینسز کے مکمل اعداد میڈیا کے ساتھ شیئر کئی جائیں گے۔اسکولز کی بھاری فیسوں کے حوالے سے سوال پر وزیر تعلیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے والدین کی جیب بوجھ پڑے۔

 

پرائیوٹ اسکولز کو پابند بنایا ہے کہ وہ ایڈوانس فیس وصول نہ کریں۔فیس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکول بچوں پر بھی دھیان دیں۔

 

حیدرآباد کے اسکول میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے، اس کی حتمی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی۔

 

تیسری جماعت تک امتحان نہ لینے کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ، بچوں کو عملی میدان میں مقابلے کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

چھوٹے بچوں کو امتحان کے نام پر اسٹریس میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ہمارے پاس مقابلے کے نام پر بچوں پوزیشن اور ایک دوسرے کو پیچھے رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

بچوں کا امتحان سے نہیں، سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں تخلیقی صلاحیت پر کام کرنا ہے۔ بچوں کے معاملے پر ہمیں نمبرز گیم سے نکلنے کی ضرورت ہے۔

 

کلسٹر اسکولز پر کام جاری ہے، کلسٹر اسکول پالیسی کے بعد ضلع میں ایک ہی تعلیمی افسر مقرر ہوگا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین