اسکائوٹنگ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کی یاد میں بروز بدھ 22 فروری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کی تقریب ہیڈ آفس محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:وائس آف سینٹرز کے وفد کی وائس چانسلر صاحب سے ملاقات
تقریب میں بانی لارڈ بیڈن پاول کی یاد منعقد ہونے والے پروگرام میں پرچم کشائی، کیک کٹنگ اورشجر کاری کی تقریب رکھی گَئی ہے۔
پروگرام میں طحہٰ سلیم ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر وسطی ، سید اختر میر سیکریٹری سندھ بوائز اسکوائٹس ایسوسی ایشن، آفاق سعید میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی، سید باصر زیدی صدر کراچی ریژیڈنسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

