کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت”رمضان اور صحت“ کے موضوع پر ایک لیکچر بدھ کو (22 فروری بوقت ڈھائی بجے دوپہر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سیمینار روم میں منعقد ہوگا۔
یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروفیسر آف میڈیسن اور اسسٹنٹ ڈین کلینکل سائینسز اور کلینکل کوارڈینیٹر ڈاکٹر فرحت بشیر متعلقہ موضوع پر خطاب کریں گے۔
جس میں اساتذہ، صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات، محققین اور اسٹاف شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:میٹرک بورڈ، رواں برس عملی امتحانات گزشتہ نصاب کی بنیاد پر لئے جائیں گے، حور مظہر
اس کے علاؤہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی میں 3 روزہ ورکشاپ کا انعقاد بھی آج بروز بدھ سے ہوگا۔
تین روزہ ورکشاپ 22 تا24 فروری کے دوران ”جلد کی تخلیقِ نو میں اسٹیم سیل“ کے موضوع پر ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں منعقد ہوگی۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اس ورکشاپ کا افتتاح کریں۔
ورکشاپ متعلقہ موضوع پر بہتر تفہیم فراہم کرے گے۔

