Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینمعائنے کے نام پر کالج پرنسپل و اساتذہ کی توہین و تذلیل...

معائنے کے نام پر کالج پرنسپل و اساتذہ کی توہین و تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی،  سپلا 

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل شاہجہاں پنھور،سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو، نجیب لودھی ، عصمت جہاں، سید جڑيل شاہ، لعل بخش کلہوڑو و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سپلا نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری ، تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کرادرا دا کیا ہے۔

 

مگر ڈی جی آفس اور مختلف ریجنل ڈائریکٹرز کے آفس میں کچھ فرعون طبعیت ، بد اخلاق افسران قابض ہوگئے ہیں جن کا خود کا ماضی کلاسز لینے اور اپنی کالج میں حاضری کے حوالے سے انتہائی داغدار ہے اور اب وہ کسی کی مہربانیوں کی وجہ سے ان عہدوں پر تعینات ہوتو گئے ہیں مگر اپنا ماضی بھول گئے ہیں اور کالج اساتذہ کی آئے روز تو توہین و تذلیل کرتے رہتے ہیں۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں ضلع ساؤتھ کے مختلف کالجز کا معائنہ کیا گیا ،اس دوران ایک نام نہاد افسر کے نامناسب رویہ کے سبب کلاسز میں موجود اساتذہ کو بھی غیر حاضر اور اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کروائے۔

مزید پڑھیں:لاہور: نمایاں کاروباری شخصیات نے 3 ہزار سے زائد بچوں کے ض سال کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لے لیا

کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی توہین و تذلیل کی گئی جو ہمارے لیے نا قابلِ قبول ہے۔ ہمیں کالجز کے معائنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم خود چاہتے ہیں کہ صوبائی وزیرِ تعلیم ، سیکریٹری کالجز، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، ریجنل ڈائریکٹر صاحبان وقتاً فوقتاً کالجز کا معائنہ کرتے رہیں ، خامیوں کی نشاندھی کرتے رہیں، کمی کوتاہیوں پر جائز سرزنش کرتے رہیں ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں ہم آپ کےسا تھ ہیں۔ مگر اساتذہ کی توہین و تذلیل پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے ڈی جی کالجز سندھ اور تمام ریجنل ڈائریکٹر صاحبان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مہربانی فرما کر بدنامے زمانہ چاپلوسوں، بد اخلاق اور بد زبانوں کو ان کی آفس تک محدود رکھیں کیوں کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان ناشائستہ افراد کی بد اخلاقی کی وجہ سے معائنے کے دوران کسی کالج میں ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو کی اس جانب توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی توہین کرنے والوں کا نوٹس لیں اور ان کو واپس کالجز میں تعینات کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین