ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 05 اپریل 2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
خواہشمند طلبہ 05 اپریل 2023 ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون کی تبدیلی کے لئے1500 روپے اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے ان ہی تاریخوں میں 3000 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ2022 ء میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والے طلباوطالبات بھی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں مدارس کے طلبہ بھی لازمی مضامین کے امتحانات کے لئے اپنے رجسٹریشن فارم 05 اپریل 2023 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
مدارس کے طلبہ کے لئے انٹرمیڈیٹ کا مساوی سرٹیفیکٹ جمع کرانالازمی ہوگا۔مدارس کے طلبہ انٹرمیڈیٹ کے مساوی سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

