Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ تریناقراء یونیورسٹی میں گذشتہ 10 سالوں سے روایت کے مطابق جاب فیئر...

اقراء یونیورسٹی میں گذشتہ 10 سالوں سے روایت کے مطابق جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا

کراچی( )دس سال سے جاب فیئر اقراءیونیورسٹی میں روایات کے مطابق جاری ہے اس جاب فیئر کا اصل مقصد جو طلباءو طالبات فارغ التحصیل ہورہے ہیں ان کے بہتر مستقبل کے لیے ملازمت کے مواقع بر وقت فراہم کیے جاسکیں۔

 

ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اقراء یونیورسٹی میں منعقدہ جاب فیئر 2023 ءمیں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ700سے زائد بچوں نے حصہ لیایہاں600 سے زائد پاکستان کے چھوٹے بڑے پبلک ،پرائیویٹ سیکٹراورنیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے ایچ آر ڈائریکٹرز،ایچ آر ہیڈز اور بورڈآف ڈائریکٹرز اور دیگرحصہ لیا تاکہ ہمارے طلبہ کو اچھی اور پر کشش ملازتیں مل سکیں اور 5000 سے زائد ملازمتیں تھیںجنھیں کمپنیز 40 ہزار سے لیکر 1 لاکھ پینسٹھ ہزار تک تنخواہ پر بہتر روزگار فراہم کریں گی۔

 

ہم نے ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے عوام کو روزگار میسر نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے اقراءیونیورسٹی کی جانب سے احسن اقدام اٹھایا گیا ان فارغ التحصیل طلبا ءو طالبات کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی جاب فیئر منعقد کروایا گیا۔

مزید پڑھیں:دائمی جلنے کے زخم سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں

ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ اقرا ءیونیورسٹی ایک اعلیٰ درجہ بندی کی یونیورسٹی ہے ہماری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ ہمارا جاب فیئر آجروں کو باصلاحیت اور حوصلہ افزائی کرنے والے طلباءو طالبات سے رابطہ قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش کر رہے ہیں جس میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، میڈیا سائنسز ،ہیلتھ سائنسز اور دیگر شامل ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گریجویٹس افرادی قوت میں مثبت اثر ڈالنے کے لیے تیار ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ صنعتکار اور تاجروں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوںگے۔ ہماری اولین کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے جاب فیئرز کرواتے رہیں گے۔جاب فیئر کے اختتام پروائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے شرکاءمیں شیلڈتقسیم کیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین