جمعہ, اپریل 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ طلباء کا آغاز یکم مارچ سے...

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ طلباء کا آغاز یکم مارچ سے شروع ہو گا

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ ہفتہ طلباء کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ پروگرام یکم مارچ سے 9مارچ2023ء تک بورڈ کی سماعت گاہ صبح 10:00بجے سے منعقد کیا جائے گا۔

 

چیئرمین میٹرک بورڈ و انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی حوالے سے میٹر ک بورڈ سالانہ ہفتہ طلباء کا انعقاد کر رہا ہے۔

 

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہر نے کہا کہ ہم نے جنوری میں ہی بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو تفصیلی شیڈول بھیج دیا تھا جس کے بعد تقریباً 160 سے زائد اسکولوں نے انٹری فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں جمع ہو چکے ہیں ان مقابلہ جات میں صرف نہم و دہم جماعت کے طلباء و طالبات ہی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایس ایم سی کی گولڈن جوبلی، تقریبات کا آغاز پیر سے ہوگا

واضح رہے کہ 8مارچ کو شب برأت ہونے کی وجہ سے انگلش تقریرمقابلہ اب 13مارچ کو ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو مقابلہ حسن قرأت (سورۃ الاحزاب کی آیات 45-48)، 2مارچ کو مقابلہ حسن نعت خوانی، 6مارچ کو مقابلہ اردو تقریر عنوان (جو ہو ذوقِ یقین پیداتو کٹ جاتی ہیں زنجیریں)، 7مارچ کو مقابلہ سندھی تقریر عنوان(کوشش کامیابی جی کنجی آھیی)، 9مارچ کو مقابلہ ملی نغمات، 13مارچ کو مقابلہ انگلش تقریر و Topic (Books are Better Than Their Movies) منعقد ہوں گے۔

 

ان مقابلہ جات میں تین منٹ کا وقت ایک طلباء کو دیا جائے گا۔ان مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض اپنے اپنے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے بچوں کو کتابیں دینے کی بجائے دکانوں میں فروخت کردیں

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات مقابلہ جات کے دن اپنے اپنے اسکول یونیفارم اور اسکول کارڈ کے ہمراہ آئیں، طلباء و طالبات کو بورڈ آفس لے کر آنے اور جانے کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ کی ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلئے پرنٹ و الیکٹرنک میڈیاسے کوریج کی درخواست ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین