پیر, اکتوبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسائبر ورلڈ سے آزادی جسمانی کھیلوں میں ہے،رجسٹرار این ای ڈی

سائبر ورلڈ سے آزادی جسمانی کھیلوں میں ہے،رجسٹرار این ای ڈی

کراچی :  پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت والی بال کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

 

ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین تھے جب کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹراسپورٹس جاوید علی میمن اعزازی مہمان تھے۔

 

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق میں والی بال ٹرائلز میں حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت بے نظیرآباد میں ہزاروں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاسکیں گے۔

 

اس موقعے پرپندرہ سے پچیس برس کے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز کے لیے این ای ڈی میں موجود تھی۔ ٹرائلز کے لیے آنے والے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے رجسٹرار سید غضنفر حسین نے کہا کہ آج کا نوجوان سائبر ورلڈ کے دائرے میں مقید ہے ایسے میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ جسمانی کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی جہاں تعلیم و تدریس میں بہترین کردار نبھانے کے لیے رات دن کوشاں ہے وہیں کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں نوجوان ہماری امید ہیں۔

 

انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مستقل قریب میں آپ میں سے بہت سے طالب علم، کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اس موقعے پر ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوغیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طورصحت مند رہ سکیں اور ملکی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا پروجیکٹ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹراسپورٹس کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنے اہداف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں مستقبل قریب میں کھیلوں کے میدان میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی شناخت بحال کر لے گا۔

 

اس موقعے پر چیئرپرسن سافٹ ویئر انجینیرنگ پروفیسر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن محمود، مینجر اسپورٹس فرخندہ فصیح اور ایڈیشنل کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز ترنم غفار بھی موجود تھیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین