کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سال 2023ء کے انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اب طلباء و طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اس حوالے سے بورڈ نے آفیشل ویب پورٹل www.online.bsek.edu.pk بھی بنا دیا ہے اس پورٹل پر تمام طلباء و طالبات کا ڈیٹا دستیاب ہو گا۔
مزید پڑھیں:سندھ کی ثقافت اور علمی اقدار صدیوں کے طویل سفر پر محیط ہے، سید شرف علی شاہ
انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ اسکولوں،طلبہ اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقو ں میں واقع اسکولوں کو بورڈآفس تک آنے کی تکلیف سے نجات دلائی جاسکے۔
انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ پورٹل سے انرولمنٹ کارڈ جلد از جلد ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی جانچ اور تصدیق کریں اور کسی بھی قسم کا ڈیٹا غلط ہونے کی صورت میں 17مارچ2023ء تک بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں تاکہ انرولمنٹ پرغلطی کو فوری طور پردرست کر دیا جائے۔
اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں۔

