Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینمراد علی شاہ کو ڈگری دینا، ہمارے لیےاعزاز ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

مراد علی شاہ کو ڈگری دینا، ہمارے لیےاعزاز ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

کراچی() جامعہ این ای ڈی کے تحت 11 مارچ 2023 کو اسپیشل کانووکیشن محمود عالم آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چانسلر جامعات کی حیثیت سے سابقہ طالب علم این ای ڈی یونی ورسٹی/ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سید کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند(ڈاکٹر آف فلاسفی honoris causa) دیں گے۔

 

اس موقعے سے قبل اظہار مسرت کرتے ہوۓ، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ سید کو ان کی تعلیمی اور معاشرتی خدمات کے صلے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: انٹرمیڈیٹحصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جامعہ این ای ڈی کی جانب سے دی جانے والی پہلی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ہے جو کہ اپنے ہی سابقہ طالب علم سول انجینئر مراد علی شاہ سید کو صوبے کے خدمات کے عوض دی جارہی ہے۔

 

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس ڈگری کی منظوری جامعہ کے 204 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی تھی جب کہ جامعہ کی کوڈ بک کے تحت اعزازی ڈگری انجینئرز ہی کو دی جاسکتی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین