جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان سائنس فاونڈیشن کے تعاون سے 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا...

پاکستان سائنس فاونڈیشن کے تعاون سے 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

سوسائٹی آف اکنامک جیالوجسٹ اینڈ منرل ٹیکنالوجسٹ اور پاک ، آسٹریا یونیورسٹی ہری پور کے زیر اہتمام پاکستان سائنس فاونڈیشن کے تعاون سے "پاکستان میں معدنیات اور دھاتوں کی عمل انگیزی ” کے موضوع پر 15 سے 17 مارچ 2023 تک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے ہنگامی اجلاس کا اسٹاف کلب میں انعقاد

کانفرنس کے مہمان خصوصی اعلی تعلیمی کمیشن کے چئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہوں گے جبکہ اس میں دنیا بھر کے 6 ممالک کے ارضیات دان شریک ہوں گے۔ ان میں پروفیسر ایمیریٹس ڈاکٹر قاسم جان، پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ، وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سہیل انجم بھی شامل ہیں۔

 

کانفرنس میں پاکستان کی سرزمین میں کانوں کی دریافت اور دھاتوں کی پروسیسینگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سی پیک پر اس کے اثرات، کانوں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ اور ان کی صحت کے مسائل، بڑے پیمانے پر دھاتوں، عمومی و نایاب پتھروں کی دریافت پر ملکی معیشت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔۔کانفرنس میں شریک ماہر ارضیات اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین