اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی : ریسکیو 1122 کیجانب سے آگاہی و تربیتی سیشن کا...

گومل یونیورسٹی : ریسکیو 1122 کیجانب سے آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان( )گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

 

آگاہی سیشن کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش تھے جبکہ ان کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ، انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

ریسکیو1122 کے ماہر عملہ نے ٹانک کیمپس میںایمرجنسی صورتحال میں انسانی زندگی کو بچائے، آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات، سمیت دیگرکسی بھی قسم کی ایمرجنسی حالت سے نمٹنے اور اس میں کون سے اقدامات کئے جانے چاہئے اس بارے میں آگاہی اور تربیت دی۔

مزید پڑھیں:وفاق المدارس الرضویہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی اس اہم آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے سیشن سے ہمیں سب کو یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ کس طرح ایمرجنسی کی صورت میں حال میں ہمیں کیا کرنا چاہئے اور ا ج ہمیں اس آگاہی و تربیتی سیشن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

 

احسان اللہ دانش کا مزید کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122اور ان کی پوری ٹیم کا انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے اس طرح کی اہم آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد ممکن ہوا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین