Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نتائج کا اعلان کل بروز اتوار متوقع...

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نتائج کا اعلان کل بروز اتوار متوقع ہے

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات اور ان کے نتائج کی تیاری ایک مشکل،پیچیدہ،بھاری اور ذمہ داری والا کام ہے۔

 

امتحانات کا انعقاد اور اس سے قبل کے مراحل تو پھر بھی کس نا کسی درجے میں سب کے سامنے ہوتے ہیں لیکن امتحانات کے بعدملک بھر کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں سے لاکھوں پرچوں کو بحفاظت دفتر وفاق المدارس تک پہنچانا،پرچوں پر درج رول نمبر کی سلپ ہٹا کر ان کو خفیہ کوڈ نمںر دینا تاکہ کسی ممتحن کو بھی یہ اندازہ نہ ہو کہ یہ کس طالبعلم اور کس مدرسہ کا پرچہ ہے۔

 

پھر پرچوں کی چیکنگ،پرچوں کی چیکنگ کے لیے ملک بھر کے مدارس کو نمائندگی دینا،اہل لوگوں کا انتخاب کرنا،مارکنگ اور چیکنگ کے دوران دیانتداری اور خداخوفی کی مسلسل ترغیب کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا سسٹم،تہ در تہ چیکنگ کا نظام،نگران اعلی،ممتحن اعلی اور گروپ لیڈر کی طرف سےنظرثانی کا اہتمام،وفاق المدارس کی مرکزی قیادت کی طرف سے مستقل نگرانی۔

 

حضرت صدر وفاق دامت برکاتہم العالیہ اورحضرت ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ سمیت دیگر اکابر کی طرف سے براہ راست رہنمائی کے ساتھ چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جاتاہے۔

 

اس دوران ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام اور اساتذہ کرام کا اکرام،خدمت،قیام و طعام،بعد ازاں خفیہ کوڈ کو حقیقی رول نمبر میں تبدیل کرنا،پھر نتائج کی کمپیوٹرائزڈ تیاری،اس تیاری کے دوران اس بات کا اہتمام کہ حتی الامکان کوئ غلطی باقی نہ رہے۔

 

اس کے بعدپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے بارے میں فیصلہ،آن لائن نتیجہ معلوم کرنے کی سہولت سمیت دیگر معاملات سرانجام دینا اور اس پورے عمل کے دوران رازداری کا مکمل اہتمام کرنا کہنے اور لکھنے کو تو بہت سہل ہے مگر اتنے مختصر وقت میں اتنے مرتب،منظم،محتاط انداز سے دیانتداری کے ساتھ یہ سب سرانجام دینا بہت بڑا کام ہے۔

 

اس لیے ان تمام مراحل کی جب تک تکمیل اور تسلی نہ ہو جائے نتائج کا اعلان ممکن نہیں ہوتا-

 

ان دنوں چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے-مختلف لوگ مختلف قسم کی خبریں،پوسٹیں اور ویڈیوز چلا دیتے ہیں جن کی وجہ سے نتائج کا انتظار کرتےطلبہ و طالبات میں اضطراب پیدا ہوجانا ایک فطری امر ہے لیکن یاد رہے کہ وفاق المدارس کی طرف سے جب تک باضابطہ کوئی اعلان نہ کر دیا جائے تب تک ایسی کسی اطلاع پر توجہ نہ دیں۔

 

اس وقت اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے چیکنگ اور نتائج کی تیاری کے جملہ مراحل مکمل ہو چکے،نتائج کے اعلان کی مکمل تیاری ہے،بظاہر سب اوکے ہونے کے باوجود بھی کل نتائج کے اعلان کے لیے “متوقع” کا لفظ اس لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ انسانی کوشش اور انتظام میں بہرحال کوئ کمی بیشی رہ جاتی ہے اور تبدیلی کا امکان موجود ہوتا ہے۔

 

اللہ رب العزت اس امتحان سمیت دنیا آخرت کے سب امتحانات میں سب کو سرخرو فرمائیں اور اس عظیم محنت میں کسی درجے میں بھی حصہ لینے والوں کو اجر و ثواب عطا فرمائیں خاص طور پر دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عملہ کے اراکین ناظم دفتر مولانا عبدالمجید صاحب کی قیادت میں جس محنت و جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ ربّ العزت انہیں اس پر اپنی شان کے مطابق اجر عطا فرمائیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین