Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترین(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت قومی انٹرن شپ...

(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت قومی انٹرن شپ پرگرام جون،جولائی میں ہوگا

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت پاکستان کا سب سے بڑا 16واں سمر انٹرن شپ پروگرام برائے سال2023 جون اور جولائی میں منعقد ہوگا، انٹرن شپ پرگرام کے تحت طالب علموں کو سائنسی وانتظامی شعبہ جات میں تربیت دی جائے گی۔

 

اس انٹرن شپ پرگرام میں شمولیت کے لیے درخواستیں31مارچ2023 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں جبکہ دراخواستیں صرف آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔

 

آئی سی سی بی ایس،جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس انٹرن شپ پرگرام میں بی ایس، ایم ایس سی، فارم ڈی، بی ای اور بی بی اے کے سالِ آخر کے اور حال ہی میں پاس کرنے والے طالب علم شمولیت اخیتار کرسکتے ہیں۔

 

اپنے ایک پیغام میں آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز ملک میں سائینس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ وہ طالب علم جو بین الاقوامی معیار کے تحقیقی و تعلیمی ادارے میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ سمر انٹرن شپ پروگرام بہترین موقع ہے۔

 

ترجمان کے مطابق انٹرن شپ پرگرام میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو تجزیاتی کیمیاء، اطلاقی کیمیاء، اسٹریکچرل بائیو لوجی، وائرولوجی، نامیاتی کیمیاء، بائیو ایکولینس اسٹڈیز، نینو ٹیکنالوجی، ڈائیگنوسٹک لیبارٹری، حیاتی کیمیاء، مالیکیولر بائیو لوجی، مالیکولر بینک، بائیو انفارمیٹکس، کمپوٹیشنل کیمیاء، پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی، سیل فزیولوجی،بائیو میڈیکل اینجنیرنگ، جینومکس، سول اینجنیرنگ، امینولوجی، الیکٹرونک اینڈ الیکٹرک اینجنیرنگ، مائیکرو بائیو لوجی، میکینکل اینجنیرنگ، فارما کولوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پروٹومکس، آئی ایس او، کوالٹی اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ، اسٹیم سیل ریسرچ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس جیسے شعبہ جات میں تربیت دی جائے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین