پیر, نومبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری اور ڈیجیٹل لیبارٹری کا قیام وقت کی ضرورت ہے

پلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری اور ڈیجیٹل لیبارٹری کا قیام وقت کی ضرورت ہے

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد کی کاوشوں سے باہمی اشتراک عمل سے پلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری اور ڈیجیٹل لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پیش رفت ہو رہی ہے .

 

اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی یونیورسٹی، دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کو بصری فلم کے ذریعے دونوں پروجیکٹس کے قیام اور اسکی افادیت کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈیجیٹل لائبریری نیپا اور پلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری ٹائم اسکوائر پارک گلشن اقبال میں قائم کی جائے گی جس میں کراچی یونیورسٹی اور دارالصحت اسپتال کا اشتراک ڈی ایم سی ایسٹ کو حاصل ہوگا.

 

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا کہ پلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری کے قیام کیلئے تاحال اب تک کام نہیں ہوا ہے جس پر ڈی ایم سی ایسٹ کام کرنے جارہی ہے، وقت ہے کہ ہریالی کے فروغ کیلئے پودوں کی لیبارٹریاں قائم کی جائیں مذکورہ لیبارٹری کا قیام پودوں کی افزائش،گرین کلچر میں نئ جدتیں لانے کے ساتھ پودوں کی نئ اقسام دریافت کرنے اور پرانی اقسام کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

 

ماحولیاتی بے سکونی اس بات کی خواہاں ہے کہ ہریالی کے فروغ کیلئے خاطر خواہ کام کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ مطالعے کے شوق کو پورا کرنے کیلئے دستی کتب بینی کے ساتھ انٹرنیٹ کتب بینی کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس لئے ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کو عمل میں لایا جا رہا ہے.

 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس، توقیر عباس سمیت کراچی یونیورسٹی اور دارلصحت اسپتال کی انتظامیہ کی اہم شخصیات موجود تھیں.

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین