ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسنیئر علیگ اور سوشل ریفارمر ممتاز کاطمی کے اعزاز میں تقریبِ تحسین...

سنیئر علیگ اور سوشل ریفارمر ممتاز کاطمی کے اعزاز میں تقریبِ تحسین کا انعقاد

 

کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سنیئر علیگ اور سوشل ریفارمر ممتاز کاطمی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ’تقریبِ تحسین‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی رہنما ممتاز کاظمی نے اپنی پوری زندگی معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے صرف کردی۔

 

تقریب کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، سربراہانِ شعبہ جات، علیگیرین و دیگر شامل تھے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ممتاز کاظمی ایک خداترس آدمی ہیں۔انہوں نے ذاتی اور تنظیمی سطح پر جو عظیم خدمات انجام دئے ہیں اس کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

 

انہوں نے گھارو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو مسلمان کیا اور انہیں روزگار سے بھی جوڑا۔صاحبِ بصیرت انسان ہونے کے ناطے لوگوں کے مفت علاج کے لئے اسپتال اور مفت تعلیم کے لیئے اسکول قائم کئے۔مساجد بنوائیں۔اس کے علاوہ انسانی فلاح و بہبو د کے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کا انتظام بھی کیا۔

 

چانسلر جاوید انوار نے نشاندہی کی کہ محترم کاظمی کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ ایسے پروجیکٹس ڈھونڈتے ہیں جو فنڈز کی عدم دستیابی کا شکار ہیں اور ان کی مالی مدد، مہارت اور وقت دینے سے کافی فرق پڑ سکتا ہے اور اس سے انسانی خدمت کا جذبہ فروغ پا سکتا ہے۔یہ بلاشبہ ایک انسان دوست شخص ہیں جو اپنے کاموں سے دوسروں کومتاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ کاظمی صاحب ایک ایسے شخص ہیں جو انسان اور انسانیت دونوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔۔اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں مددکے لئے وقت، پیسہ، تجربہ اور مہارت کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

 

پروفیسر نوشابہ صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ممتاز کاظمی کا انٹرویو بھی لیا جس میں انہوں نے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی خدمات کا ذکر کیا اور اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتایا۔ان کا خواب ہے کہ ہر شہر میں ایک سرسید یونیورسٹی ہو اور علیگرین کی ایک آرکائیو ہو۔

 

اختتامِ تقریب پر ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد خان کے ہمراہ ممتاز کاظمی کو نشانِ سپاس دیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین