منگل, اکتوبر 29, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: بارہویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان...

کراچی: بارہویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 27مارچ سے بروز منگل 11 اپریل2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے یہ امتحانی فارم بروز جمعرات 13 اپریل کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔

 

جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔

 

ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 12اپریل سے بروز پیر 17اپریل تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 18اپریل سے بروز بدھ 26اپریل 2023ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین