جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: 9 ماہ بعد بھی فرسٹ ایئر پری میڈیکل اور کامرس کے...

کراچی: 9 ماہ بعد بھی فرسٹ ایئر پری میڈیکل اور کامرس کے نتائج کا اعلان نہ ہو سکا

 

نتائج میں طویل عرصہ کی تاخیر اور نئی کتابوں کے حوالے سے آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی اور مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، توصیف شاہ، محمد سلیم، اعجاز کاشف، محمد ساجد، محمد سلیم، اشفاق حسین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ میں نو مہینے پہلے ہونے والے امتحانات کے نتائج اب تک مکمل نہیں ہو سکے۔

 

کراچی میں فرسٹ ایئر پری میڈیکل اور کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان اب تک نہیں ہو سکا۔ یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بورڈز کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور اسے بہتر بنائیں۔

 

افسوس کی بات ہے کہ دو ماہ بعد پھر سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں اور ابھی تک گذشتہ امتحانات کے نتائج مکمل نہیں ہوئے۔ اور اس پر نا انصافی یہ کہ فیل ہونے والے طلبہ پر اس سال کی نئی شائع ہونے والی کتابوں سے امتحان دینے کی پابندی لگائی جارہی ہے ۔ صرف ڈیڑھ ماہ میں فیل طلبہ کس طرح نئی کتابوں سے امتحان کی تیاری کریں گے۔

 

مختلف مضامین میں 50 سے 60 فیصد طلبہ فیل ہوئے ہیں جن سے نئی کتابوں سے امتحان لینے کا فیصلہ سراسر ناانصافی ہے جبکہ ان کے نتائج بھی اتنی زیادہ تاخیر سے آرہے ہیں۔ لہذا یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز کے حکام کو فوری طور پر اس پریشان کن معاملے کو حل کرنا چاہئے اور طلبہ سے ان ہی کتابوں سے امتحان لینا چاہیے جو گذشتہ سال انھوں نے پڑھی تھیں۔

 

وزیر تعلیم سندھ اور وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ فوری طور پر اس مسئلے کو طلبہ و طالبات کے جائز حق میں حل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ تاکہ غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین