جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ این ای ڈی میں سائبر سیکیورٹی پر ایک روزہ سیمنار کا...

جامعہ این ای ڈی میں سائبر سیکیورٹی پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا

جامعہ این ای ڈی کے نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی (این سی سی ایس) کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت رجسٹرار سید غضنفر حسین نے کی جب کہ مہمان خصوصی سی ای او اینگرو اظہر نواز تھے۔

 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ ڈائریکٹر این سی سی ایس ڈاکٹر اسد عارفین کا کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی کی فیلڈ میں جاب بہت ہیں، ہمیں نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

 

سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے رجسٹرار غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ ہرشے بلواسطہ یا بلاواسطہ انٹرنیٹ سے جڑ رہی ہے، ایسے میں سائبر سکیورٹی کے بارے میں علم انتہائی ضروری ہوگیا ہے۔ اس موقعے پرانہوں نے آٹی ٹی انڈسٹری کے ماہرین سمیت ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

 

جامعہ ترجمان فرواحسن کے مطابق سیمنار میں 12 آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں متعلقہ کورسز سےکارگر افرادواذہان تیار کرنا مستحسن ہے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ عالمی معیشت کوسائبر کرائم کی مد میں سالانہ 400ارب ڈالر کانقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ہیکینگ سے بچنے کے لیے عوامی مقامات پر موجود واۓ فاۓ استعمال نہ کیا جاۓ۔

 

انہوں نے زور دیا کہ اپیلی کیشنز استعمال کرنے والے صارفین دو مرحلوں پر مشتمل توثیق کا عمل لازمی ایکٹویٹ کریں تاکہ ہیکرز سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر این ای ڈی کی این سی سی ایس لیب کی جانب سے لکی ڈرا کے زریعے 15 طالب علموں کو فری کورس آفر کیے گئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین