جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : NIXOR کالج اور CIVITAS ایلیمنٹری اسکول کو نوٹس جاری

کراچی : NIXOR کالج اور CIVITAS ایلیمنٹری اسکول کو نوٹس جاری

کراچی : ڈائریکٹوریٹ انسپکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے نے کراچی کے دو بڑے تعلیمی اداروں کے خلاف شکایات کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ مذکورہ دونوں اسکول بھاری بھرکم فیس وصول کرتے اور اتھارٹی کی رٹ کو قبول نہیں کرتے ۔

جس کے بعد اب کراچی کے دو بڑے تعلیمی اداروں NIXER کالج او CIVITAS ایلیمنٹری سکول کو نوٹس دے دیئے گئے ہیں ۔ ایجوکیشن نیوز کے مطابق مذکورہ دونوں نوٹس ملنے کے بعد تاحال دونوں اسکولوں کی جانب سے اتھارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ دونوں ادارے بھاری بھر کم فیس وصول کرتے اور فری شپ نہیں دیتے ، جب کہ ان میں سے NIXER کالج کی داخلہ فیس ایک لاکھ 68 ہزار روپے ، سیکورٹی فیس 60 ہزار روپے اور یوشن فیس 45 ہزار 326 روپے ،ہائبرڈ فیس 48 ہزار 669 روپے کے ساتھ ساتھ سائنس کی فیس 55 ہزار 353 روپے وصول کی جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ CIVITAS ایلیمنٹری سکول میں پری نرسری کی فیس 30 ہزار روپے ، گریڈ 1 سے 2 کی فیس 34 ہزار روپے ، گریڈ 4 سے 6 کی فیس 37 ہزار روپے ، سالانہ چارجز 30 ہزار روپے وصول کیئے جاتے ہیں اس کے علاوہ کھانے کے لئے ماہانہ 5 سے 7 ہزار روپے لیئے جاتے ہیں ۔

نوٹسز ملنے کے بعد دونوں سکولوں نے اتھارٹی کو جواب نہیں دیا ہے ۔ جب کہ اتھارٹی نے سات روز کے بعد جواب مانگا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 10 فیصد فری شپ کا ریکارڈ ، 20 فیصد کوِوڈ ریلیف کی تفصیلات اور ٹیوشن فیس اور دیگر فیسوں کا ریکارڈ مہیا کیا جائے ۔ اس کے علاوہ 2021-22 اور 2022-23 کے تمام طلبہ کی تعداد سمیت اپریل 2020 سے ستمبر 2020 تک کے 20 فیصد ڈسکاونٹ کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے ۔

سندھ کووِڈ ایمرجنسی ریلیف کے مطابق جاری کردہ واوچرز کی تفصیل مانگی گئی ہے تاکہ دیکھا جائے اس دوران مذکورہ دونوں اسکولوں نے طلبا کو فائدہ دیا کہ نہیں ۔ ریکارڈ نہ دینے پر دونوں سکولوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

مذید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=Bz_wJ9pha1Q

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین