جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسید سردار شاہ نے ہندو استاد کی بات سن کر حافظ قرآن...

سید سردار شاہ نے ہندو استاد کی بات سن کر حافظ قرآن پرنسپل کیخلاف کارروائی کر دی

کراچی : یکطرفہ بات سن کر سردار شاہ نے پرنسپل کو رپورٹ کرا دیا ، حافظ عبدالباری اندھنڑ نے غیر حاضریاں کرنے پر راج کمار کو شوکاز دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج جمشید ٹائون کراچی کے پرنسپل حافظ عبدالباری اندھنڑ کو وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے محکمہ تعلیم کالجز میں رپورٹ کرا دیا ہے ۔

گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج جمشید ٹائون کراچی کے سابق پرنسپل حافظ عبدالباری اندھنڑ نے کالج کا چارج سنبھالنے کے بعد کالج میں اسمبلی کو لازمی قرار دیا تھا جس کے ساتھ ساتھ اساتذہ و عملے کی بروقت حاضری کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کئے تھے ۔

تاہم اس دوران تاخیر سے کالج آنے والے اسسٹنٹ پروفیسر راج کمار نے سازشیں شروع کر دیں اور بدستور غیر حاضریاں اور تاخیر سے آتے رہے اور الیکشن کی ڈیوٹی بھی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بارے میں اطلاع ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کو دی گئی تھی ۔

جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز نے الیکشن کی ڈیوٹی نہ کرنے پر راج کمار کو تنبیہ کی اور الیکشن ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم اس دوران راج کمار نے ایک روز اسمبلی کے دروان پہنچے اور پرنسپل کی عدم موجودگی میں انہیں نازیبا الفاظ کہے ۔

بدتمیزی کرنے پر پرنسپل نے متعلقہ انتظامیہ کو خط بھی لکھا اور راج کمار کو شوکاز بھی جاری کیا ۔ جس کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کے بجائے خاموشی سادھ لی اور دوسری جانب وزیر تعلیم نے انکوائری کے بجائے راج کمار کی بات پر عمل کیا اور پرنسپل حافظ قرآن کو سیکرٹری آفس رپورٹ کرا دیا ہے ۔ اب یک طرفہ فیصلے اور پرنسپل کیخلاف بدتمیزی پر اساتذہ اور عملہ بددل ہو گیا ہے ۔

مکمل حقائق جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں :

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین