جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینعباسی شہید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب

عباسی شہید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب

کراچی : عباسی شہید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی 18 روز سے جاری او پی ڈی کی ہڑتال انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دی گئی ۔

ینگ ڈاکٹرز سندھ کے رہنما ڈاکٹر عمر سلطان و دیگر کی ڈائریکٹر عباسی شہید ہسپتال سے مطالبات کے لیے مذاکرات ہوئے جن میں طے ہوا کہ سیکیورٹی تعینات کی جائے گی ۔

تمام وارڈز میں جس کا باقاعدہ چیک کا نظام بنایا جائیگا ۔ ایک مریض ایک اٹینڈنٹ پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا اور بچہ وارڈ میں مردوں کا داخلہ مکمل بند ہو گا ۔

پانی کی سپلائی بھی عید کے دس دن تک بحال ہو جائیگی ۔ 19 مارچ واقعے کی تحقیقات و قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ صفائی کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائیگا ۔ عید کے بعد رینجرز کی تعیناتی کرائی جائیگی ۔

؎اس ضمن میں جاری کیے گئے انضباطی کارروائی کے خطوط واپس لیے جائیں گے ۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حنا کے غیر اخلاقی و نان پروفیشنل رویے کے خلاف شدید اظہار مذمت اور نوٹس دیکر تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین