Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کروانے کی نئی تاریخوں کا...

کراچی: انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کروانے کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل پرائیویٹ امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بروز پیر 10 اپریل 2023ء سے بروز بدھ 10 مئی 2023ء تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ کے امیدوار جبکہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، خصوصی امیدواروں، ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس ،ٹی پی (تمام بارہ پرچوں) کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ انٹربورڈ آفس کی لائبریری میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولانا حامد الحق حقانی کی زیر صدارت دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کا انعقاد

اس کے علاوہ طلباء انٹربورڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امتحانی فارم کی فیس کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ امتحانی فارم اورجمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اسی روز انٹربورڈ کے متعلق سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

 

یاد رہے صرف وہی طلباء و طالبات امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں جو پہلے ہی اپنے رجسٹریشن فارمز جمع کرواچکے ہیں۔ طلباء امتحانی فارمز اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین