Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی کے ملازمین لیو انکیشمنٹ کیلئے سراپا احتجاج

جامعہ کراچی کے ملازمین لیو انکیشمنٹ کیلئے سراپا احتجاج

کراچی : جامعہ کراچی کے ملازمین لیو انکیشمنٹ کے حق کیلئے سراپا احتجاج ہو گئے ، منگل کو تمام دفاتر میں دفتری امور ٹھپ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ملازمین پیر 17 اپریل کی صبح دس بجے وائس چانسلر آفس کے باہر جمع ہوئے اور سبزہ زار میں اپنے حقوق کے لئے نعرہ بلند کئے ۔ صبح 10 بجے سے لیکر ظہر تک جامعہ کراچی کے ملازمین نے اپنے جائز حق کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ایڈمن سبزہ زار اور سیڑھیوں پر نیوٹرل ملازمین کی جانب سے لیو انکیشمنٹ کے لیے احتجاج جاری رہا ۔ اطلاعات کے مطابق پانچ رکنی وفد سے وائس چانسلر نے یہ کہہ کر ملاقات نہیں کی کہ یہ ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم کا معاملہ ہے اور طارق کلیم چھٹی پر ہیں ۔

جس کے بعد تازہ خبر ہے بڑی تعداد میں ملازمین وائس چانسلر کے دفتر میں چلے گئے اور نعرے لگائے ، جس کے بعد وائس چانسلر کی جانب سے کہا گیا کہ لیو انکیشمنٹ نہیں ملے گا ۔ جس کی وجہ سے ملازمین کا احتجاج جاری ہے اور منگل سے تمام دفتری امور بند رکھنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔

ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ منگل  کو کوئی بھی ملازم دفتر میں کام نہیں کرے گا بلکہ لیہو انکیشمنٹ کے لئے ایک بار ہھر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ایڈمن بلاک پر جمع ہونگے ۔

ملازمین نے سینٹرز کے اساتذہ و ملازمین اور دیگر معزز اساتذہ گرام بشمول انجمن اساتذہ سے بھی گزارش ہے کہ اس قانونی پر امن اور غیر سیاسی احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین