جمعہ, اپریل 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : HEJ کے ڈائریکٹر نے سرکاری تعطیلات کو ماننے سے...

جامعہ کراچی : HEJ کے ڈائریکٹر نے سرکاری تعطیلات کو ماننے سے انکار کر دیا

کراچی : جامعہ کراچی کے اندر قائم انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اساتذہ اور جملہ ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ 25 اپریل کو ڈیوٹی پر حاضر ہونگے ۔

جاری کردہ لیٹر کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دو ٹی سی ایم ڈرگز کا افتتاح 26 اپریل کو کیا جائے گا ۔ جس میں مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ عذراں فضل پیچویو پونگی جو اس کا افتتاح کریں گی ۔ لہذاہ تمام اسٹاف اور اساتذہ 25 اپریل دن 12 تک حاضر ہوں ۔

لیٹر میں ملازمین اور اسٹاف کو علیحدہ علیحدہ مخاطب کیا گیا ہے ۔جن میں 26 اپریل کے پروگرام کی تیاری میں تمام اسٹاف و اساتذہ کا حصہ لینا ، ایچ ای جے اور پی سی ایم ڈی کے استقبالیہ اسٹاف ، صفائی ستھرائی کرنے والے ملازمین ، مالی ، ٹرانسپورٹ سے وابستہ ملازمین ، سیفٹی اینڈٖ سیکورٹی سپروائزر ، 25 اور 26 اپریل کی میٹنگ کے لئے آئی ٹی اسٹاف ، آفس اسٹاف میں نصیر احمد ، محمد اقبال ، محمد رضوان اور محمد ریحان احمد ، آئی سی سی بی ایس کی کالونی کے اسٹاف بھی حاضر رہیں ۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہاوئس کا اسٹاف بھی حاضر رہیں ۔اس کے علاوہ ایئر کنڈینشز کے لئے اسٹاف ، کارپینٹر اور الیکٹریشن بھی حاضری کو یقنی بنائیں ۔

واضح رہے کہ خود حکومت سندھ اور جامعہ کراچی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جب کہ انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز کے ڈائریکٹر اقبال چوہدری نے عید کی چھٹی کو کم کر دیا ہے ۔اور اس چھٹی کے بدلے میں کوئی اعزازیہ دینے کا بھی اعلان نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین