اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ نے پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے...

انٹر بورڈ نے پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے سائنس پری انجینئرنگ، سائنس پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

ناظم امتحانات انٹربورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے ضمنی امتحانات میں 5108 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جب کہ 4846 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1457 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔

ان امتحانات میں 2 امیدوار اے ون گریڈ ، 9 اے گریڈ ، 40 بی گریڈ، 255 سی گریڈ ، 1022 ڈی گریڈ ، 126 ای گریڈ میں جب کہ 3 امیدوار پاس قرار پائے ۔

ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات میں 4609 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔ 4370 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1112 امیدوار کامیاب ہوئے ۔

ان امتحانات میں 11 امیدوار اے ون گریڈ ، 14 اے گریڈ، 31 بی گریڈ ، 310 سی گریڈ ، 695 ڈی گریڈ، 40 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے ، جب کہ 11 امیدوار پاس قرار پائے ۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 74 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 68 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ، جس میں سے 25 امیدوار کامیاب ہوئے ۔

ان امتحانات میں 4 امیدوار بی گریڈ، 9 سی گریڈ، 11 ڈی گریڈ اور ایک امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوا ۔ طلباء ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں ۔ طلباء نتائج معلوم کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں ۔ اس کے علاوہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین