کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے (لاء) سال اول ودوئم ضمنی امتحانات برائے 2021 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے (لاء) سال اول ودوئم ضمنی امتحانات برائے 2021 ء کے لئے امتحانی فارم 16100 روپے فیس کے ساتھ 15 مئی 2023 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں