جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولتازہ ترینملیر میں JDC کے فری ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح

ملیر میں JDC کے فری ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح

کراچی : جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ملیر میں فری ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں مہمان ِ خصوصی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے جے ڈی سی کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ گردوں کے مریضوں کیلئے جے ڈی سی کی جانب سے ایک اور فری ڈائیلیسز سینٹر کا قیام یقینا قابل ستائش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی کی بلامعاوضہ خدمات مثالی ہیں۔اس موقع پر ڈی سی کورنگی ڈاکٹر محمد علی زیدی اورڈی ایچ او کورنگی افضل اوڈھو نے بھی نہ صرف جمشید رضا ملیر فری ڈائیلیسز سینٹر کو عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا بلکہ جےڈی سی کی فری ڈائیگنوسٹک لیب، فری بلڈ بینک اور فری تھلیلیسیمیا سینٹر کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملیر میں قائم ہونیوالے ڈائلیسز سینٹر کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے مریضوں کیلئے بھی علیحدہ علیحدہ مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت ساتھ دے تو کراچی سمیت ملک بھر میں اسی طرح فری ڈائیلیسز سینٹر قائم کئے جا سکتے ہیں ۔

ظفر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام پراجیکٹس کی طرح ملیر ڈائیلیسز سینٹر بھی مکمل طور پر فری ہے، یہاں کوئی کیش کاؤنٹر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور بڑی بڑی کمپنیاں اگر صحت کے شعبے میں ہمارے ہاتھ مزید مضبوط کریں گے تو ہم انشااللہ سالانہ 3 لاکھ 60 ہزار فری ڈائیلیسز کر کے گردوں کے مریضوں کی زندگی آسان بنائیں گے ۔

ظفر عباس کا کہنا تھا کہ نمائش چورنگی پر جے ڈی سی کی فری ڈائیگنو سٹک لیب کا افتتاح بھی جلد کیا جائیگا جہاں لاکھوں روپے کے میڈیکل ٹیسٹ عوام بالکل مفت کرواسکیں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین