جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولUncategorizedمشہور کرکٹر ہاشم آملہ بھی شیخ قاری سعد نعمانی کے مداح نکلے

مشہور کرکٹر ہاشم آملہ بھی شیخ قاری سعد نعمانی کے مداح نکلے

( ڈربن : مشہور کرکٹر ہاشم محمد آملہ کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے ہاشم آملہ کا شمار دورِ جدید کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ خاص کر ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں آملہ کی بلے بازی ریکارڈ ساز ہے ۔

ہاشم آملہ ایک روزہ مقابلوں میں سب سے کم اننگز کھیل کر 7000 رن بنانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوسطا ً ہر 6 اننگز میں سنچری اسکور کی ہے جو تاریخ کے تمام بلے بازوں میں بہترین اوسط ہے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی افریقہ کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کپتان بھی ہیں۔

مذید پڑھیں : میٹرک بورڈ : نویں جماعت کے نتائج جاری کر دیئے گئے

ہاشم آملہ قرآن کریم کی مسلسل تلاوت کرتے رہتے ہیں 2004 میں پہلی دفعہ فخرِ پاکستان الشیخ القاری سعد نعمانی حفظہ اللہ کی تلاوت سن کر ان کے گرویدہ ہوگئے تھے ، شیخ قاری سعد نعمانی صاحب ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں ہاشم آملہ نے حضرت شیخ کے پیچھے نماز جمعہ ادا کی اور ڈربن میں واقع اپنے گھر میں شیخ سعد نعمانی صاحب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

یہ دونوں شخصیات عالمِ اسلام کا قیمتی سرمایہ ہیں اللہ تعالی ان کا سایہ امت مسلمہ پر تادیر سلامت رکھے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین